التكاثر
At-Takathur
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
-
أَلۡهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ
تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے
-
حَتَّىٰ زُرۡتُمُ ٱلۡمَقَابِرَ
یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہو
-
كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ
ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا
-
ثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ
پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا
-
كَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُونَ عِلۡمَ ٱلۡيَقِينِ
ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا)
-
لَتَرَوُنَّ ٱلۡجَحِيمَ
تم دوزخ دیکھ کر رہو گے
-
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ ٱلۡيَقِينِ
پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے
-
ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ يَوۡمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ
پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی
Surah At-Takathur (The Rivalry in World Increase) is surah 102 of the 114 in the Qur’an, revealed in Mecca, with 8 ayat — ayat 6,169 to 6,176 of 6,236 in reading order.
Translation by Abul A'la Maududi. Text from quran-json (Risan Bagja Pradana); Uthmani text from The Noble Qur'an Encyclopedia, translations from Tanzil.net, CC BY-SA 4.0, copied verbatim. Sources and licences.